دنیا بھر میں پاسپورٹس کی طاقت کا تعین کرنے والی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کی سفری سہولیات اور ویزا فری رسائی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
تازہ فہرست کے مطابق سنگاپور ایک بار پھر پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ بدستور کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہو رہا ہے اور اس بار چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
عالمی ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی کے مطابق سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ رسائی ہے۔
فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر جاپان ، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر موجود ہیں ، جہاں کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔
اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک تک رسائی کے ساتھ نمایاں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم اعلان

