شناختی دستاویزات کی تجدید میں تاخیر مہنگی پڑ سکتی ہے، نادرا کی بروقت تکمیل کی ہدایت

شناختی دستاویزات کی تجدید میں تاخیر مہنگی پڑ سکتی ہے، نادرا کی بروقت تکمیل کی ہدایت

نادرانے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید کو یقینی بنائیں کیونکہ آئندہ مالی سال کے آغاز کے بعد فیسوں میں اضافے یا جرمانوں کے نفاذ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 نادرا کی جانب سے عوام کے لیے  جاری کردہ تازہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہونے کے بعد تاخیر شہریوں کے لیے مالی بوجھ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام زیر التوا معاملات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون2026سے پہلے اپنے زائد المیعاد شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں، جبکہ بچوں کی رجسٹریشن سے متعلق امور بھی اسی مدت کے اندر نمٹا لیے جائیں،نادرا نے واضح کیا ہے کہ نئے مالیاتی بجٹ کے بعد فیسوں کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی متوقع ہے، جس کے نتیجے میں تاخیر کرنے والوں کو اضافی ادائیگی یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کو ایک اور بڑی سہولت دے دی

نادرا نے خاص طور پر والدین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ جن بچوں کے اندراجی فارم ابھی تک نہیں بنوائے گئے، انہیں فوری طور پر رجسٹر کروایا جائےایسے بچے جو عمر کی حد کو پہنچ چکے ہیں، ان کے اندراجی فارم کو شناختی کارڈ میں تبدیل کرانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی قانونی یا انتظامی مشکل سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق بروقت کارروائی نہ کرنے کی صورت میں نہ صرف اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں بلکہ دیگر دفتری پیچیدگیاں بھی سامنے آ سکتی ہیں، اسی لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں اور اپنی دستاویزات کو مکمل کر کے ممکنہ مسائل سے خود کو محفوظ بنائیں۔

editor

Related Articles