اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایرانی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا، کبھی نہیں بھولیں گے کہ جنگ میں ہماری اعلیٰ قیادت شہید ہوئی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا، ہم نے بے مثال قربانیاں دے کر اپنا دفاع کیا، کبھی نہیں بھولیں گے کہ جنگ میں ہماری اعلیٰ قیادت شہید ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے، اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا، امریکا اور اسرائیلی جارحیت سے ہوئے نقصان کو کبھی نہیں بھولیں گے، عالمی ادارے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا معاہدے کی میزبانی جمعہ کو جنیوا میں پاکستان کرے گا , وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سنا دی
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی، لبنان میں جنگ کا خاتمہ مفاہمتی یادداشت کا لازمی اور بنیادی حصہ ہے۔

