امریکا ایران معاہدہ طے پانے کے دن امریکی طیارہ گر کر تباہ

امریکا ایران معاہدہ طے پانے کے دن امریکی طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست میسوری میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کینساس کے قریب بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ معمول کی پرواز کے فوری بعد زمین پر آ گرا اور آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے جو ایک تربیتی یا تفریحی سرگرمی کے لیے پرواز کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا جس کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی بڑی خوشخبری سنا دی

امریکی حکام نے بتایا کہ میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی یا پرواز کے دوران اچانک ہنگامی صورتحال ہو سکتی ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کو سیل کر دیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ متاثرہ خاندانوں کو اطلاع دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ امریکی فضائی تاریخ میں ایک اور بڑا سانحہ قرار دیا جا رہا ہے جس نے فضائی حفاظتی اقدامات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

editor

Related Articles