روس اور یوکرین جنگ سے متعلق بڑی پیش رفت، جنگ بندی کا اعلان ہوگیا

روس اور یوکرین جنگ سے متعلق بڑی پیش رفت، جنگ بندی کا اعلان ہوگیا

روس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں ایک بار پھر یکطرفہ طور پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد یومِ فتح کی تقریبات کے دوران سکیورٹی اور امن کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولادمیر پوتن کی ہدایت پر روسی افواج نے اعلان کیا ہے کہ 8 اور 9 مئی کے درمیان عارضی جنگ بندی کی جائے گی یہ فیصلہ دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کی یاد میں منائے جانے والے یومِ فتح کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع روس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقفے کے دوران اگر یوکرین کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی یا تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو روسی افواج بھرپور اور سخت جواب دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات پر منڈلاتے خطرات،امریکا کی وارننگ کے بعد یو اے ای میں ہائی الرٹ، صورتحال سنگین

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ روس نے اس نوعیت کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہو گزشتہ سال بھی 9 مئی کے موقع پر صدر پیوٹن نے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس وقت بھی یوکرین نے اسے تسلیم نہیں کیا تھا اور لڑائی کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین صرف ایک طویل المدتی اور حقیقی جنگ بندی کا حامی ہے نہ کہ ایسی عارضی جنگ بندی کا جو صرف ماسکو میں فوجی پریڈ کے تحفظ کے لیے کی جائے۔

یہ یکطرفہ جنگ بندیاں وقتی سیاسی پیغامات ضرور دیتی ہیں لیکن زمینی سطح پر روس اور یوکرین کے درمیان بنیادی اختلافات اور جنگ کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی جس کے باعث مستقل امن کا امکان فی الحال غیر یقینی ہے۔

editor

Related Articles