پاکستانی لیجنڈری اداکار امان اللہ کو خراجِ عقیدت، کپل شرما کا بڑا بیان

پاکستانی لیجنڈری اداکار امان اللہ کو خراجِ عقیدت، کپل شرما کا بڑا بیان

کپل شرما نے اپنے حالیہ نیٹ فلکس اسپیشل میں پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے فن کو جنوبی ایشیا کی کامیڈی تاریخ کا سنہرا باب قرار دیا۔

کپل شرما نے اپنے کیریئر کی شروعات اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کی تھی اور آج وہ انٹرنیشنل سطح پر ایک بڑا نام ہیں۔ ان کا شو نیٹ فلکس پر دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے، جہاں وہ مختلف کامیڈینز کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کا نیا تنازع، لاریب ملک کے دعوے نے سوشل میڈیا ہلا دیا

اس خصوصی شو میں انہوں نے پاکستان کے عظیم کامیڈین امان اللہ خان کو بھرپور انداز میں یاد کیا اور کہا کہ وہ صرف ایک فنکار نہیں بلکہ کامیڈی کی ایک مکمل یونیورسٹی تھے۔

کپل شرما کے مطابق امان اللہ خان نے انہیں ایک بار بتایا تھا کہ اداکاروں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے، مگر کامیڈینز کا اصل کام لوگوں کے دل جیتنا اور خوشی بانٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحیہ فنکار معاشرے کے لیے امید اور خوشی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہرت کے پیچھے چھپا دکھ، رجب بٹ بول پڑے

انہوں نے امان اللہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے فنکار تھے جنہوں نے اس خطے کی کامیڈی کو نئی پہچان دی اور ان کا نام ہمیشہ عزت اور محبت کے ساتھ لیا جائے گا۔

editor

Related Articles