عوام نے نام نہاد احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ، آئی جی پولیس آزاد کشمیر

عوام نے نام نہاد احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ، آئی جی پولیس آزاد کشمیر

کمشنر اور آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا مظفرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران آئی جی پولیس نے پولیس اہلکاروں اور شہریوں سے گفتگو کی اور سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی جی پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں :راولاکوٹ پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، آئی جی پولیس آزاد کشمیر

ملاقات کے دوران شہریوں نے بھی معمولاتِ زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انتظامیہ اور پولیس پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے باشعور عوام نے ریاستی اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نام نہاد احتجاجی کال کو مسترد کر دیا ہے۔

editor

Related Articles