رئوف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

رئوف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن اور ترجمان شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔توہین عدالت کی درخواست میاں دائود کی جانب سے دائر کی گئی اور درخواست میں رئوف حسن اور شعیب شاہین کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں رئوف حسن اور شعیب شاہین کے توہین آمیز انٹرویز کے ٹرانسکرپٹس بھی منسلک کیے گئے ہیں۔ایڈووکیٹ میں دائود کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک منظم مہم کے تحت عدلیہ کو سکینڈلائز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا پر توہین عدالت تو رئوف حسن پر کیوں نہیں؟ کامران شاہد نے سوال اُٹھا دیا

 

پی ٹی آئی رہنما نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا۔درخواستگزار کا موقف ہے کہ رئوف حسن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹائوٹ کہنا عدلیہ کو سکینڈلائز کرنا ہے ۔ انہوں نے بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو بھی سکینڈلائز کیا ۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں کے بیانات آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی ہیں اور تحریک انصاف مجرمانہ منصوبے کے تحت عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو تباہ کر رہی ہے۔ دوخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف تسلیم شدہ توہین عدالت پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جس سے پی ٹی آئی کو توہین آمیز بیانات دینے کا حوصلہ ملا، سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا دی ہوتی تو آج یہ نوبت نہ آتی،ماضی میں سپریم کورٹ نے ججز کو سکینڈلائز کرنے پر سیاستدانوں کو سزائیں سنائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *