سینئر صحافی رضوان رضی نے معرکہ حق میں بھارت کی عبرتناک شکست اور اعلی عسکری قیادت کی برطرفیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 10 مئی کی سالگرہ اپنے آرمی چیف اور نیوی چیف کو نوکری سے نکال کر منائی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رضوان رضی نے گزشتہ سال ہونیوالے ناکام آپریشن سندورکے ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی فوج اور نااہل مودی کو بدترین ناکامیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے ایک سال مکمل ہونے پر فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے آرمی اور نیول چیف کو برطرف کر دیا ہے جبکہ سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف جبکہ وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو نیا نیول چیف مقرر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سبرامنی، جنرل انیل چوہان کی جگہ سنبھالیں گے ، جبکہ وائس ایڈمرل سوامی ناتھن ایڈمرل دنیش کمار تریپاٹھی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی بحریہ کی کمان سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تقرریاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف لانچ کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور اس ناکامی پر بھارتی عسکری قیادت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارت کے باخبر حلقوں کا دعویٰ ہے کہ آپریشن سندور کی ذلت آمیز ناکامی کی بڑی وجہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان اور آرمی چیف جنرل دویدی کی نااہلی اور حد سے زیادہ سیاسی وابستگی تھی ، میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسے افسران کو ترقی دی گئی جنہیں پہلے 4 اسٹار کے لیے موزوں بھی نہیں سمجھا جاتا تھا، مگر ان کی مذہبی و سیاسی وفاداری کام آگئی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف کیا جانیوالا آپریشن سندور بھارت کے ماتھے پر ایک ایسا کلنک کا ٹیکہ ثابت ہوا ہے جس کی سیاہی بھارت صدیوں دھوتا رہے گا ۔