آبنائے ہرمز کھل گئی ، تیل کی قیمتیں گررہی ہیں ،ایرانی قیادت اب سمجھداری کا مظاہرہ کررہی ہے،ٹرمپ

آبنائے ہرمز کھل گئی ، تیل کی قیمتیں گررہی ہیں ،ایرانی قیادت اب سمجھداری کا مظاہرہ کررہی ہے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ کی جاتی تو آبنائے ہرمز بند رہتی اور صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھل گئی ہے جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو بمباری کا سلسلہ مہینوں تک جاری رہ سکتا تھا اور اس سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا، اب دنیا کے بیشتر ممالک اس بات پر خوش ہیں کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایرانی قیادت کا رویہ پہلے سے مختلف ہوگا اور خطے میں کشیدگی کم ہوگی،ٹرمپ نے سابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذہین شخصیت تھے اور ان کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکا۔پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا ، پاکستان اورقطر میں اپنے شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی بڑی خوشخبری سنا دی

  انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں قیادت میں تبدیلی آ چکی ہے اور نئی قیادت زیادہ سمجھدار ہے، ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہو مایوس ہوا، حالیہ دنوں میں امریکہ نے بڑی کارروائیاں کی ہیں جن میں بھاری مقدار میں بم استعمال کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں لکھوا دیا کہ ایران ایٹم بم خریدے گا نہ بنائے گا۔ اسرائیل کو بھی ایم او یو کا مسودہ بجھوا دیا ہے۔

  ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ پیش رفت عالمی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو رہی ہے۔ ایران میں نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف کبھی نہیں تھا، ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت آچکی جو بہت سمارٹ ہے، آبنائے ہرمز کھل گئی ، تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی ،ایرانی قیادت اب سمجھداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

editor

Related Articles