حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

حماد اظہر کئی ماہ بعد منظر عام پر آگئے، روپوشی ختم کرتے ہی اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچ گئی۔

حماد اظہر پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی عیادت کے لیے اسلام آباد سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ رئوف حسن پر حملے کے بعد مراد سعید سمیت اب پی ٹی آئی کےتمام روپوش رہنما باہر آئیںگے۔ پہلے خان صاحب کا حکم تھا کہ تم روپوش رہو، یہ تم پر متشدد حملہ کر سکتے ہیں، مجھے عمران خان کی جانب سے کل رات کو پیغام موصول ہوا کہ باہر آجاؤ اب باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے، رؤف حسن پر حملے کے بعد اب خاموشی جرم ہے، رؤف حسن پر تشدد ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام روپوش رہنما اب سامنے آئیں گے، بہت جلد مراد سعید سمیت تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔ حماد اظہر نے کہا کہ میں رؤف حسن سے ملنے کے لیے آیا، ان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم کسی صورت نہیں جھکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں سے پہلے عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ اور پھر پنجاب کی عدالتوں میں جاؤں گا اور اس کے بعد معاملہ اللہ پر چھوڑ دوں گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی

حماد اظہر کے منظر عام پرآتے ہی اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ان کی گرفتاری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی تاہم پی ٹی آئی رہنما گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکرٹریٹ اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا کہ حماد اظہر 30منٹ پہلے ہی پشاور روانہ ہوچکے ہیں۔پولیس اہلکاروں نے سیکرٹریٹ اسٹاف سے مزید پوچھ گچھ کی۔

حماد اظہرکیخلاف 9مئی کے بعد دہشتگردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیںاور وہ کافی عرصے سے روپوش تھے۔8فروری 2024کو ہونیوالے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 129سے امیدوار تھے لیکن بعد میں وہ الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *