افغانستان سے پنپتی دہشتگردی علاقائی وعالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ، چین اور روس کا اظہار تشویش

افغانستان سے پنپتی دہشتگردی علاقائی وعالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ، چین اور روس کا اظہار تشویش

چین اور روس نے افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر شدید تشویش اور تحفظات  کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں چین اور روس نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین سےجنم لینی والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ، سری لنکن جریدے کا اعتراف

اس اعلامیہ میں عالمی برادری سےافغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے تعاون بڑھانے پرزور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان رجیم اپنے ناجائز تسلط کو برقرار رکھنے کیلئےعالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں 18 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان دہشتگرد موجود ہیں، روس کا اظہار تشویش

واضح رہے کہ روس اور چین کا مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید ہے۔

editor

Related Articles