نئے گریجویٹس کیلئے با معاوضہ انٹرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا

نئے گریجویٹس کیلئے با معاوضہ انٹرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا

نئے گریجویٹس طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، سی ڈی اے نے فریش گریجویٹس کیلئے با معاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے حال ہی میں گریجویشن کرنیوالے طلبا کیلئے با معاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ۔ اس انٹرن شپ پروگرام میں تازہ گریجویشن کرنیوالے والے طلبا کو ماہانہ 40ہزار روپے مشاہرہ دیا جائے گا اور اس انٹرن شپ کی مدت 6ماہ ہو گی۔رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے اس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز جون 2024ء سے کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے طالب علموں کو سی ڈی اے کے مختلف محکموں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔

 

مزید پڑھیں: ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے بڑی خبر

 

اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اہلیت کا معیار حکومت سے منظور شدہ ادارے سے بیچلرز ڈگری (چار سال)ہونی لازمی ہے اور طالب علم کو یہ ڈگری لیے تین سال سے زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو۔انٹرن شپ حاصل کرنے کے خواہش مند نئے گریجوایٹس سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ امیدوار معلومات کے حصول کے لیے فون نمبر 051-9252959پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *