9 مئی جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑکے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو اجازت دی ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی سے مکمل تحقیقات کی جائیں ۔ انسداددہشت گردی کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ پولیس شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات اور تفتیش کر سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں :گورنر خیبرپختونخو وزیر اعلیٰ کے پاس جانے پر راضی
انسداددہشت گردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے انتظامات فوری طور پر کیے جائیں ۔ پولیس 27مئی کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک پر تفتیش کرے گی۔واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔

