ہمایوں ناز برسوں بعد منظرِ عام پر، مداح حیران

ہمایوں ناز برسوں بعد منظرِ عام پر، مداح حیران

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سابق اداکار ہمایوں ناز 1990 کی دہائی میں اپنی ٹی وی پرفارمنسز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے۔ ان کا مقبول ترین ڈرامہ ’’جال‘‘ تھا، جسے اس دور کے کامیاب اور طویل عرصے تک نشر ہونے والے ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکاری کے علاوہ ہمایوں ناز مختلف میوزک ویڈیوز اور ٹی وی اشتہارات میں بھی نظر آتے رہے۔

کافی عرصے تک شوبز کی چکاچوند سے دور رہنے کے بعد ہمایوں ناز حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’این جے اسپاٹ لائٹ‘‘ میں دکھائی دیے، جہاں ان کا انٹرویو معروف اداکار اور میزبان شہزاد نواز نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہالی ووڈ اسٹار جیانکارلو ایسپوزیٹو نےکلمہ پڑھ لیا،سوشل میڈیا پر چرچے

انٹرویو کے دوران شہزاد نواز نے ہمایوں ناز سے ان کی ماضی کی بیڈ بوائے اورپلے بوائے شہرت کے بارے میں سوال کیا، تاہم گفتگو کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ہمایوں ناز کی بدلی ہوئی شخصیت اور حالیہ روپ پر بھی مرکوز رہی۔

یہ بھی پڑھیں :پریانکا چوپڑا نے راز تو نہیں کھولا، مگر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

میزبان کے سوال، ’’آپ کی شہرت ہمیشہ کچھ متنازع اور پلے بوائے امیج والی کیوں رہی؟’’ کے جواب میں ہمایوں ناز نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’یہ ہمیشہ سے ایسا ہی تھا اور میں نے کبھی اس بات سے انکار نہیں کیا۔‘‘

ہمایوں ناز کی حالیہ ویڈیو اور انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جہاں مداح ان کے بدلتے ہوئے انداز اور ماضی کی یادوں پر تبصرے کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles