سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کے لیے نیپرا لائسنس لازم قرار دے دیا گیا ہے، اب  سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے۔

صارفین کو اپنے لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑے گا، یہ فیصلہ سولر انرجی کے نظام کو مزید منظم اور ریگولیٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور استعمال کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترامیم سے قبل 25 کلوواٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری کیا جاتا تھا، تاہم اب اس پالیسی میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت صارفین کو لائسنس کے حصول کے لیے باقاعدہ فیس ادا کرنا ہوگی، جو ان کے نصب کردہ سولر سسٹم کے لوڈ کے مطابق مقرر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اسمارٹ میٹرز لازمی ؟ بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

ذرائع کے مطابق صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی،  اس اقدام کا مقصد نیٹ میٹرنگ اور سولر سسٹمز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ریگولیٹ کرنا اور سسٹم کو زیادہ منظم بنانا ہے۔

ترامیم کے تحت یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت کنکشن دیا جا سکے گا، جس سے وہ اضافی بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کر سکیں گے اور اس کا مناسب معاوضہ حاصل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق یہ تبدیلیاں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا حصہ ہیں، جن کا مقصد نظام کو زیادہ مؤثر، شفاف اور پائیدار بنانا ہے, اس پالیسی کے بعد سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *