سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے رواں ہفتے کے آغاز سے لیکر اب تک سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے آج منگل کے روز بھی سونے کی قیمت گر گئی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 162 روپے تک آ گئی ہے

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے میں فروخت ہوا۔

 ایک روز قبل پیر کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ سونا 4,900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے پر آ گیا تھا۔ اس طرح دو روز کے دوران مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے وزیرِ خارجہ سے منسوب بیان جعلی نکلا، بھارت سے چلائی گئی مہم بے نقاب

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی حالات مقامی مارکیٹ پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔

 اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم مقامی سطح پر ڈالر کی قدر اور معاشی حالات بھی اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply