حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد فیول سبسڈی پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرانسپورٹ کے لیے دی جانے والی فیول سبسڈی کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملک کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایزی پیسہ پر کو ن سے موبائل نیٹ ورکس کا اکائونٹ بنانے کی اجازت ہے؟
قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا فائدہ پہلے ہی صارفین کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری سے فیول سبسڈی پروگرام ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بین الصوبائی تعاون کے تسلسل کے ساتھ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربات کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جائے۔
Deputy Prime Minister & Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired the 7th meeting of the National Steering Committee on Fuel Subsidy.
The Committee reviewed the rollout of fuel subsidy for motorcyclists, small farmers, public transport & goods transport in… pic.twitter.com/I4X55tPKNV
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 22, 2026

