کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا،باغ سے تعلق رکھنے والے کور ممبر افتخار محمود کا لاتعلقی کا اعلان

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا،باغ سے تعلق رکھنے والے کور ممبر افتخار محمود کا لاتعلقی کا اعلان

بیرونی ایماء پر آزاد جموں و کشمیر میں افراتفری اور قتل وغارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں ،کور ممبر افتخار محمود نے  ویڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کی ہے ۔

باغ سے تعلق رکھنے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور کور ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی وچیئرمین آل آزاد کشمیرانجمن تاجران انتشاری کمیٹی کی سرگرمیوں سے شدید اختلاف کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، ہماری پرامن تحریک کا رخ موڑ کر اسے پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کیاگیا ہے ۔

 ی بھی پڑھیں :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا، کور ممبر انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان

کور ممبر افتخار محمود نے کہا کہ انتشاری کمیٹی کے کچھ لوگ کالعدم ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو پاکستان کیخلاف زہرالگنے کیلئےاستعمال کر رہے ہیں ، میری نوجوانوں سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو ایسے پاکستان مخالف سرگرمیوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں  ۔

 یہ بھی پڑھیں :صحافی و وی لاگر آشر علی کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

 انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کیخلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز ،سرگرمی یا پھرعلیحدگی پسند تنظیم سے نہ ہمارا کوئی تعلق تھا اور نہ ہے ۔کورممبر افتخار محمود سے قبل کورممبرانجم زمان اور امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکےہیں

  کالعدم کمیٹی کےکورممبر افتخار محمود کی طرف سے دیئے جانے والے پیغام سے شرپسند ٹولے کا انتشاری ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ہے،کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران کی علیحدگی سے واضح ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر کےعوام اس انتشاری کمیٹی کے مذموم مقاصد کو خود ناکام بنا رہے ہیں۔

editor

Related Articles