کبریٰ خان کے لیے شرمیلا ٹیگور کا پیار بھرا انداز،ویڈیو وائرل

کبریٰ خان کے لیے شرمیلا ٹیگور کا پیار بھرا انداز،ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز اسٹار کبریٰ خان کی بھارتی اداکاراؤں سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبریٰ خان، سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور ایک تقریب کے دوران ایک ہی میز پر موجود ہیں، جبکہ شرمیلا ٹیگور محبت بھرے انداز میں کبریٰ خان کو اپنے پیالے سے کچھ پیش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہالی ووڈ اسٹار جیانکارلو ایسپوزیٹو نےکلمہ پڑھ لیا،سوشل میڈیا پر چرچے

ویڈیو میں کبریٰ خان مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کرتی ہیں اور پیش کی گئی چیز خوش دلی سے قبول کر لیتی ہیں۔ اس مختصر مگر دلکش لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔

یہی نہیں، شرمیلا ٹیگور کے ساتھ بیٹھی سارہ علی خان بھی اس خوشگوار لمحے سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں اور تالیاں بجا کر اس محبت بھرے انداز کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کی زندگی پر بننے والی فلم پر تنازع شدت اختیار کر گیا

اگرچہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تینوں شخصیات کی ملاقات کس موقع پر ہوئی، تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کبریٰ خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’’ڈاکٹر بہو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے کی ہے، جبکہ اس میں اداکار نعمان ناصر بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

editor

Related Articles