حکومت نے موٹرسائیکل سواروں پر نئی پابندی عائد کردی

حکومت نے موٹرسائیکل سواروں پر نئی پابندی عائد کردی

لاہور ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی روک تھام کے لیے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن انتہائی سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے احکامات پر آج شہر بھر میں خصوصی ’’جنرل ہولڈ اپ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو شہر میں داخلے یا سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ جیسی مصروف ترین شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے چلنے پر ہرگز رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز اور دیگر شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

اس سلسلے میں تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کریں تاکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شہر کی حدود میں داخل ہونے سے ہی روکا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ہونے والے 139 مہلک ترین ٹریفک حادثات میں 96 موٹرسائیکل سوار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مجموعی طور پر جان لیوا حادثات کا شکار ہونے والوں میں 73 فیصد تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے، جبکہ ان حادثات میں اموات کی سب سے بڑی وجہ سر پر لگنے والی شدید چوٹیں قرار دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امپورٹیڈ موبائل فونز استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

Related Articles