امپورٹیڈ موبائل فونز استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

امپورٹیڈ موبائل فونز استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی شرح کم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اس حوالے سے واضح اور متوازن پالیسی پیش کی جائے۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موبائل فونز پر ڈیوٹیز کا معاملہ تفصیل سے زیر غور آیا۔ بریفنگ کے دوران ٹیکس پالیسی آفس کے حکام نے بتایا کہ درآمدی موبائل فونز پر مجموعی ٹیکس ان کی قیمت کا تقریباً 54 فیصد بنتا ہے جس میں 18 فیصد جی ایس ٹی اور رعایتی انکم ٹیکس شامل ہے۔ حکام کے مطابق مہنگے فونز پر ساڑھے 11 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوتا ہے جبکہ 500 ڈالر مالیت کے فون پر تقریباً 76 ہزار روپے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اگر یہی موبائل فونز مقامی سطح پر تیار کیے جائیں تو ان پر ٹیکس کی شرح نمایاں طور پر کم ہو کر تقریباً 25 فیصد رہ جاتی ہے جو مقامی صنعت کے فروغ کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئےبری خبر، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،اب لوڈ شیڈنگ کتنی ہوگی؟

اجلاس کے دوران سید نوید قمر نے اس بات پر زور دیا کہ جب موبائل فونز پر سیلز ٹیکس پہلے سے موجود ہے تو اضافی انکم ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے معیشت کو فائدہ ہوگا، اس لیے ٹیکس پالیسی کو سرمایہ کاری دوست بنایا جائے۔

اجلاس میں پارلیمانی بجٹ آفس بل 2026 بھی غور کے لیے پیش کیا گیا۔ رکن کمیٹی جاوید حنیف نے کہا کہ بل کو مکمل طور پر حکومتی شکل دے دی گئی ہے اور کمیٹی کو بجٹ تجاویز دینے کا اختیار بھی ہونا چاہیے۔ نفیسہ شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی بجٹ آفس کو مانیٹرنگ اور نظرثانی کے اختیارات بھی ملنے چاہئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *