عالمی منڈی میں بڑا جھٹکا! سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں بڑا جھٹکا! سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تقریباً دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

قیمتوں میں اس کمی کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکا میں شرحِ سود میں اضافے کی بڑھتی ہوئی توقعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے طابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.1 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 4,064.01 ڈالر فی اونس تک آ گئی ، دورانِ ٹریڈنگ سونا 11 جون کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بھی پہنچا۔

اسی طرح اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی، جو 1.7 فیصد گر کر 4,080.80 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ میں سرمایہ کار اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات سے متعلق ملنے والے مختلف اشاروں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ، اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال نے بھی سونے کی طلب پر اثر ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا  کہ ایران نے جوہری معائنوں کو “لامحدود” حد تک قبول کر لیا ہے، تاہم تہران نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذاکرات میں ایسی کوئی رعایت شامل نہیں،  اس اختلافی صورتحال نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے پر سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں پر دباؤ کی ایک بڑی وجہ بانڈ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی پیداوار ہے، جس کے باعث سرمایہ کار زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں،  چونکہ سونا براہِ راست منافع نہیں دیتا، اس لیے اس کی کشش میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید برآں امریکی ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جس کے باعث غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے اور عالمی طلب پر منفی اثر پڑا ہے۔

editor

Related Articles