بجٹ میں کتابوں ،کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیرغور

بجٹ میں کتابوں ،کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیرغور

مالی سال 2024-25 کے بجٹ میںیہ تجویز زیر غور آئی ہے کہ کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آمدہ بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ کا خاتمے کی تجویزسامنے آئی ہے ۔ مشقی کتابوں ، پنسل اور پین پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:عالمی مالیاتی ادارے کی پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے اعلیٰ حکام بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *