غزہ میں فوری طور پر جنگ بندکی جائے ، اسپین نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچزکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔ فلسطینیوں کو بنیادی حق سے محروم رکھنا زیادتی ہے ان کو بھی جینے کا حق ہے ۔ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے پر ہمیں دلی سکون ملا ہے ۔ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے ۔ پیدرو سانچز کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کو آزاد فلسطین ریاست تسلیم کرتے ہیں، آئندہ مشرقی یروشلم فلسطین ریاست کا دارالحکومت تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکا میں ژالہ باری کی زد میں آ کر 9 افراد ہلاک
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا جائے اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کو رہا ئی ممکن بنائی جائے ۔ خیال رہے کہ اسپین کی جانب سے اس اقدام کے بعد اب فلسطین کو تسلیم کرنے والے کُل ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ناروے اور آئرلینڈ بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرچکے ہیں۔

