اسپائیڈر مین کی نئی فلم میں لیونل میسی کی حیران کن جھلک

اسپائیڈر مین کی نئی فلم میں لیونل میسی کی حیران کن جھلک

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کی مارول کی نئی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے‘‘کے ٹیزر میں اچانک جھلک نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے تازہ ٹیزر میں میسی کو اسپائیڈر مین کے ساتھ مختصر منظر میں دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر جاری ہوتے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور شائقین اس غیر متوقع اشتراک پر دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں :فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میسی کی موجودگی صرف فلم کی تشہیری مہم کا حصہ ہے یا وہ واقعی فلم میں کسی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے فلم سازوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر، یعنی اسپائیڈر مین، کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ نئی کہانی ’’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘‘کے واقعات کے بعد شروع ہوتی ہے، جہاں پیٹر پارکر اپنی سابقہ شناخت کھو دینے کے بعد زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فضا علی کی وائرل ویڈیوپریاسر اور دانش نواز کا زبردست ری ایکشن

فلم سازوں کے مطابق اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے میں ناظرین کو اسپائیڈر مین کا پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور پختہ انداز دیکھنے کو ملے گا، جبکہ کہانی نئے چیلنجز اور نئی شناخت کی تلاش کے گرد گھومتی ہے۔

یہ فلم 31 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ٹام ہالینڈ کی واپسی، مارول کائنات کے دیگر کرداروں کی متوقع موجودگی اور اب لیونل میسی کی غیر متوقع جھلک نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی مداحوں کا جوش مزید بڑھا دیا ہے۔

editor

Related Articles