بجلی صارفین کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے جس کے مطابق شہر قائد کے مختلف فیڈرز پر آج بجلی کی عارضی بندش رہے گی۔
شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ یہ بندش شیڈول مینٹیننس کے باعث کی جا رہی ہے تاکہ نظام کی بہتری اور تکنیکی امور کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس کا کام صبح 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان شروع کیا جائے گا, اس دوران مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی اور زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بجلی شام 6 بجے تک بند ر ہے گی۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہ بندش پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانا ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنی کے مطابق متاثرہ فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران بجلی مکمل طور پر بند رکھی جائے گی تاکہ مینٹیننس کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔
اس دوران متعلقہ علاقوں کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم نظام کی بہتری کے لیے یہ اقدامات ضروری قرار دیے گئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں KCHS-D، کراچی کے علاقوں مکہ اسکوائر (جوہر روڈ)، اسٹیلیکس، گلشنِ زبیدہ، گرین پارک سٹی، نادرن بائی پاس، شادمان ٹاؤن، پاکستان بازار، پرانی تھانہ آر ایم یو، کوئٹہ ٹاؤن، کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، کنگ ریزیڈنسی، نیوی مرچنٹ سی ایچ ایس، عثمان ٹیرس، واک وے اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
ان علاقوں میں رہنے والے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ سرگرمیوں کو اس شیڈول کے مطابق ترتیب دیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
کے الیکٹرک نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مینٹیننس کے دوران ہونے والی عارضی بجلی بندش کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی ضروریات پہلے سے پوری کر لیں اور متبادل انتظامات کر لیں تاکہ بجلی کی عدم دستیابی کے دوران مشکلات کم سے کم ہوں۔