فضا علی کی وائرل ویڈیوپریاسر اور دانش نواز کا زبردست ری ایکشن

فضا علی کی وائرل ویڈیوپریاسر اور دانش نواز کا زبردست ری ایکشن

پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز اور دانش نواز نے اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی وائرل رومانوی ویڈیو کو اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ری کری ایٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے فضا علی اور اعجاز خان کی رومانوی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جہاں دونوں پارکس میں فلمی گانوں پر لپ سنگ کرتے اور اپنے منفرد انداز سے مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فضا علی پہلے اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھتی ہیں، جس کے چند لمحوں بعد اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں۔ ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بس پھر کیا تھا، یاسر نواز اور دانش نواز بھی میدان میں آگئے۔ دونوں بھائیوں نے اسی منظر کو اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمایا، لیکن اختتام ایسا رکھا کہ دیکھنے والے ہنسی نہ روک سکے۔

یہ بھی پڑھیں :شدید بخار بھی اکشے کمار کا حوصلہ نہ توڑ سکا، اداکارہ نے حقیقت بتا دی

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کر دی۔ اداکار جنید خان نے بھی مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’اب پتا چلا آخر میں کیا ہوا تھا۔‘‘

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’اس ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران نہ فضا علی کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی اعجاز خان کو‘‘ایک اور صارف نے لکھا، ’’قسم سے، ہنستے ہنستے پیٹ میں درد ہو گیا۔‘‘

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یاسر اور دانش نواز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عام سی وائرل ویڈیو کو بھی کامیڈی کا شاہکار کیسے بنایا جاتا ہے۔یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے، جہاں مداح دونوں بھائیوں کی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles