پشاور: سرکاری ملازمین کا احتجاج، اسمبلی چوک پر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ نامنظور کرتے ہوئے اسمبلی چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک اور روزمرہ زندگی میں خلل پڑا۔ مظاہرین نے 10 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مزید اضافے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی
خیال رہے کہ خبیر پختونحوا حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا ہےاور ماہانہ پینشن بھی 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔