امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

خطے میں جاری کشیدگی اور ایران اسرائیل جاری میزائل حملوں کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے، اسے ایسا کرنا چاہیے تھا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی ۔اس سے قبل کینیڈا میں جی 7 سمٹ کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

خطے میں کشیدگی، چین کے 3 طیارہ بردار بحری جہاز پہلی بار کھلے سمندر میں

امریکی صدرٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ آج کینیڈا سے واپس واشنگٹن واپس آئیں گے، ٹرمپ اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

editor

Related Articles