چین سے تعلقات نسلوں پر محیط،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،آصف زرداری 

چین سے تعلقات نسلوں پر محیط،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،آصف زرداری 

صدر مملکت آصف علی زردار ی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جو اس دوستی کی حقیقی طاقت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورہ چین کے دوران صوبہ ہونان کی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔صدر مملکت نے ہونان کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے زرعی ٹیکنالوجی، بیجوں کی تحقیق اور جدید کاشتکاری کے طریقوں میں ہونان کی مہارت کو سراہتے ہوئے اس شعبے میں مشترکہ اقدامات کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے ساتھ ساتھ معدنیات، زرعی مشینری اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارت بڑھانے کے امکانات پر بھی زور دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاک چین منصوبوں میں رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے صدر آصف زرداری کا اہم حکم جاری

دوران بریفنگ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ ہونان کی جامعات اور پاکستانی اداروں کے درمیان متعدد معاہدے ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں پاکستانی طلبہ اس وقت وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے تعلیمی روابط کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہونان کے گورنر نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صدر مملکت نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ہونان کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف اور مریم نواز کیساتھ چلنے کا ارادہ، بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں ، صدر آصف زرداری

دورے کے دوران صدر مملکت نے صنعتی اداروں کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جدید پیداواری نظام، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ منصوبے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور دونوں ممالک کے لیے نئی اقتصادی راہیں کھول سکتی ہے۔

editor

Related Articles