پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے سنسنی خیز مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کراچی میں کھیلا گیا جہاں شائقین کو ایک دلچسپ اور ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے جو ایک مضبوط مجموعہ سمجھا جا رہا تھا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب کیا اور 193 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کرکے فتح اپنے نام کر لی۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے ہرادیا

اس کامیابی میں ٹیم کے مڈل آرڈر نے اہم کردار ادا کیا اور دباؤ کے باوجود ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اسلام آباد یو نائیٹڈکا کوالیفائر میں مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جو ایونٹ کا ایک بڑا اور فیصلہ کن میچ تصور کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11، فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

دوسری جانب ملتان سلطانز کو اس شکست کے بعد ایلیمنیٹر مرحلے میں جانا پڑے گا جہاں ان کا مقابلہ حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔اس میچ میں شکست کا مطلب ٹورنامنٹ سے باہر ہونا ہوگا اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور ہر میچ کے ساتھ سنسنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شائقین کرکٹ اب پلے آف مقابلوں کے منتظر ہیں جہاں بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔

ادھر شائقین کرکٹ کی جانب سے پی ایس کے میچز گرائونڈ میں جا کر دیکھنے کیلے مطالبہ زور پکڑر رہا ہے ، شائقین کرکٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے گرائونڈ میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔

editor

Related Articles