نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف عائد ٹریفک پابندیاں آج سے ختم کر دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اہلِ پاکستان، خصوصاً اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے صبر اور تعاون پر شکر گزار ہیں،انہوں نے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون نے اہم ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مدد فراہم کی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عوامی حمایت کی بدولت مہمانوں کی سکیورٹی یقینی بنانا اور امن سے متعلق کوششوں کو آگے بڑھانا ممکن ہوا، اور حکومت ان مقاصد کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے عوام سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات
ادھر اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات اور امریکاایران مذاکرات کے تناظر میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات میں نرمی کے بعد راولپنڈی میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستے بھی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔اسی طرح اسلام آباد جانے والی میٹرو بس اور راولپنڈی کے مختلف روٹس پر چلنے والی ای بسیں بھی مسافروں کی سہولت کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گیئ ہیں۔ میں اہلِ پاکستان—بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں— کے صبر اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کی حمایت ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے…

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 26, 2026