اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون بروز ہفتے سے ہوں گی۔

وفاقی نظامت تعلیمات اور پیرا کی جانب سے با قاعدہ نوٹیفکیشن ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا، اس حوالے سے وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری وترجمان سید جنید اخلاق نے بتایا کہ یکم جون سے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، نوٹی فکیشن ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری

دوسری جانب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام کالجز اور یو نیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی سرد اضلاع میں یہ تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *