میٹا کا نیا اے آئی ایپ، چند الفاظ میں تیار کریں اپنی ایپ یا گیم

میٹا کا نیا اے آئی ایپ، چند الفاظ میں تیار کریں اپنی ایپ یا گیم

میٹا نے خاموشی سے اپنا نیا مصنوعی ذہانت  پر مبنی ایپ ’پاکٹ‘ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو صرف تحریری ہدایات کی مدد سے چھوٹی انٹرایکٹو ایپس اور گیمز بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کمپنی اس ایپ میں تیار ہونے والے انٹرایکٹو پروجیکٹس کو ’گزموز‘ کا نام دے رہی ہے۔ صارفین نہ صرف اپنے گزموز بنا سکیں گے بلکہ انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کر سکیں گے، جبکہ دیگر صارفین کے تیار کردہ پروجیکٹس کو دیکھنے، آزمانے اور بعض صورتوں میں ان میں تبدیلی کرنے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری کیبل کی خرابی دور، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی

گزموز کیا کر سکتے ہیں؟

گوگل پلے پر موجود معلومات کے مطابق گزموز صرف عام تصاویر یا ویڈیوز تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ یہ فون کی اسکرین پر ٹچ، ڈیوائس کی حرکت، میوزک اور ساؤنڈ ایفیکٹس پر ردعمل دے سکیں گے۔ بعض گزموز فون کے کیمرے، تصاویر اور دیگر فیچرز سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جس سے صارفین کے لیے زیادہ حقیقت سے قریب انٹرایکٹو تجربات ممکن ہوں گے۔

صارف کو صرف اپنی مطلوبہ ایپ یا گیم کی تفصیل تحریر کرنا ہوگی، جس کے بعد اے آئی اس کے مطابق گزمو تیار کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکٹ پہلی بار 29 جون 2026 کو ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر دیکھا گیا۔ تاہم میٹا نے تاحال اس ایپ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور ابھی تمام ممالک میں دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یو ٹیوبرز رجب بٹ، اقرا کنول اور محمد انس علی سے متعلق اہم خبر آگئی

گزمو پلیٹ فارم کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی

یہ ایپ پہلے سے موجود پلیٹ فارم  سے کافی مماثلت رکھتی ہے، جو اے آئی کی مدد سے منی ایپس اور گیمز بنانے کی سہولت دیتا تھا۔ رواں سال میٹا نے Gizmo کی انجینئرنگ ٹیم کو اپنے ساتھ شامل کیا اور متعلقہ ٹیکنالوجی کا لائسنس بھی حاصل کیا، جس کے بعد یہ ٹیم میٹا سپرانٹیلیجنس لیبزکا حصہ بن گئی۔

میٹا کی اے آئی حکمت عملی کا نیا مرحلہ

پاکٹ کی آمد میٹا کی مصنوعی ذہانت سے متعلق حکمت عملی میں ایک اور اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر، وائبز کے ذریعے ویڈیوز اور فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر مختلف اے آئی فیچرز متعارف کرا چکی ہے۔

تاہم پاکٹ ان تمام سروسز سے مختلف ہے، کیونکہ اس کے ذریعے صارفین صرف تصاویر یا ویڈیوز نہیں بلکہ مکمل طور پر قابلِ استعمال انٹرایکٹو گیمز اور چھوٹی ایپس بھی تیار کر سکیں گے۔

editor

Related Articles