پی ٹی اے کی درخواست پر پاکستان آرمی کیخلاف جھوٹا، من گھڑت پراپگنڈا کرنیوالے عادل راجہ کے زیر استعمال سوشل میڈیا اکائونٹس کو بلاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایکس اور فیس بک اکائونٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے کچھ عرصہ پہلے ایکس اور فیس بک سے معاملے کو اٹھایا تھا۔ عادل راجہ ملک سے باہر بیٹھ کر غیر قانونی طور پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایکس اور فیس بک اکائونٹس کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے۔ پی ٹی اے کی درخواست پر دونوں سوشل میڈیا اکائونٹس کو بلاک کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عادل راجہ برطانیہ کی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک آمیز کا مقدمہ بھی ہار گئے تھے۔ عادل راجا کے بے بنیاد الزامات کو برطانوی جج نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ان الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا۔ عادل راجہ پر ہتک عزت کے مقدمے میں 10ہزار پائونڈز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔