عمران خان ڈیل نہیں کرینگے ،9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،علیمہ خان

عمران خان ڈیل نہیں کرینگے ،9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،علیمہ خان

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے ، ان کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہ ان کو جیل میں سب سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ اس کی نفی کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اے سی کی سہولت نہیں فراہم کی گئی ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیں۔ روزانہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جاتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے ورنہ سوالات تو اٹھیں گے ۔ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جا رہی ہے ، ہمارے خلاف بنائے جانے والےتمام مقدمات بے بنیادہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والے کیسز کا ٹرائل جان بوجھ کر التواء کا شکار کیا جا رہا ہے ۔ اس کا مقصد ہمیں مزید تکلیف پہنچانا ہے ۔

دریں اثناء 190ملین پا ؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت وکلا ء کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی 4جون منگل تک ملتوی ہوگئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا جس پر دونوں کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا ء پر اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا اس لئے پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست کے وکلا ء گرفتار تو نہیں ہوئے پھر حاضر کیوں نہیں ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جن وکلا ء کو دہشت گردی مقدمہ میں نامزد کیا گیا، انہوں نے ہی اس ریفرنس کا دفاع کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست مرکزی وکلا ء کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے 9گواہان پر جرح بھی نہ ہو سکی، ملزمان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکلا ؍ اظہر صدیق، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *