سائفر کیس،سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرغور شروع

سائفر کیس،سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرغور شروع

پاکستان مسلم لیگ (ن) نےسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق (ن)لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سائفر دو جمع دو والا کیس ہے فیصلہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے ۔ حکومتی قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ حکومت سائفر کیس بریت چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے، بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی۔

مزید پڑھیں:سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

ا ن کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کے لیے نرم فیصلے کیوں آرہے ہیں ؟ عدالت کو سائفرکیس ری ٹرائل کے لیے بھیجنا چاہیے تھا۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *