ریسکیو1122 نے محکمہ ریلیف کے توسط سے پی ایس او ٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری، اے سی ایس محکمہ داخلہ کو خط میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے ریسکیو اہلکار کے سا تھ بدتمیزی کی ہے جس پر ان کے خلاف فوری طورپر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
خط کے متن میں تحریر کیاگیا ہے کہ ریسکیو1122 کی طرف سے مریض کو بروقت ہسپتال منتقل کیاگیا ، رکن قومی اسمبلی نے حقائق جا نے بغیر ریسکیو1122 اہلکار کو گالیاں دیں ، برا بھلا کہا ۔ متن میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار کی یونیفارم میں بے عزتی کی گئی ، خط میں نازیبا الفاظ پر ادارے کی جانب سے انکوائری کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جنہوں نے سائفر کیس بنایا ہم ان سے حساب لیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
رکن قومی اسمبلی کے رویے سے ریسکیو اہلکاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ، ریسکیو1122 عوام الناس کی خدمت نصب العین سمجھ کر بلاتعطل ادا کر رہی ہے، رکن قومی اسمبلی نے ویڈیو کے بعد آڈیو پیغام میں مزید گالیاں اور سخت لہجے کا عندیہ بھی دیا۔

