سائفر کیس، عمران خان کی بریت پر امریکا کا ردعمل آگیا

سائفر کیس، عمران خان کی بریت پر امریکا کا ردعمل آگیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے اس سے قبل بھی عمران خان سے متعلق سوالات کے جوابات دیے ہیں اور وہ ہر ملک کے فیصلوں کے مخصوص حالات اور سیاق و سباق پر غور کرتے ہیں۔سائفر کیس کے بارے میں پوچھے جانے پر ملر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

سائفر کیس سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے قانونی نظام کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کرتے ہوئے سزا کو مسترد کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *