7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں  میں بارش کی پیش گوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں 4 سے 7 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے موسمیاتی الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی کم دباؤ کا نظام 4 جون کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان کی بریت پر امریکا کا ردعمل

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی سے فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو پیشگوئی کردہ موسمی حالات کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *