آئندہ بجٹ میں پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویزختم

آئندہ بجٹ میں پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویزختم

حکومت نے پنشنرز اور تنخواہوں پر 10فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی شرط ختم کروا دی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ختم کر دی گئی ۔حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جن میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز پر بات کی گئی۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ماہانہ 1لاکھ روپے سے زائد پنشن پر 10فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تاہم مذاکرات میں حکومتی ٹیم نے آئی ایم ایف کو یہ تجویز ختم کرنے پر رضامند کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں بجٹ میں شامل دیگر کئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گریڈ 17 تک کے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کی جائیں، شیخ رشید

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ایک سوال میں جواب میں کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو آمدہ وفاقی بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور آپ کو انشاء اللہ نظر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ کروڑوں روپے کے کاروبار کرتے ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *