قومی آل راؤنڈرعمادوسیم امریکا کیخلاف پہلےمیچ سے آؤٹ

قومی آل راؤنڈرعمادوسیم امریکا کیخلاف پہلےمیچ سے آؤٹ

امریکا میں موجود قومی آل راؤنڈر عماد وسیم امریکا کے خلاف پہلے میچ سے آؤٹ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم اس وقت امریکا میں موجود ہے جہاں عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جو 6جون کو امریکا کے خلاف ہونے والا پہلا میچ نہیں کھیل سکیںگے ۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عماد وسیم کی پہلے میچ میں عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

مگر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم بقیہ میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہو ں گے ۔ گرین شرٹس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 6جون کو امریکا سے جوڑ پڑے گا جبکہ امریکی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو ہراکر اپنی کامیابی کا کھاتا کھول چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *