پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا زہریلا بیانیہ پھیلا رہا ہے، رئوف حسن

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا زہریلا بیانیہ پھیلا رہا ہے، رئوف حسن

سوشل میڈیا پوسٹس کے بیانیے سے متفق نہیں ہوں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا زہریلا بیانیہ پھیلا رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن برس پڑے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن کا سینئر صحافی محمد مالک کے ٹی وی پروگرام میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بیانیے سے میں متفق نہیں ہوں۔ کسی کیساتھ ٹکرائو پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا زہریلا بیانیہ پھیلا رہا ہے۔ میں کل عمران خان سے ملاقات کرنے جارہا ہوں، ہم ایک پالیسی مرتب کرنے جارہے ہیں کہ کیسے سوشل میڈیا مینیج کیا جائے۔

سوشل میڈیا میری ڈومین میں نہیں آتا لیکن اگر میں نے ہی مینج کرنا ہے تو میں چاہوں گا کہ اس کا کوئی میکنزم ہو جو طے کرے کہ ہم نے کیسا مواد اپ لوڈ کرنا ہے۔ کہاں سے میسجز جارہے ہیں کہ اس قسم کا مواد اپ لوڈ کیا جائے۔ کل ہم اس پر تفصیل  سے بات کریں گے۔

مزید پڑھیں: ریاست مخالف ٹویٹ کا معاملہ، بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کی ایف آئی اے میں پیشی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان کے اکاونٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو کا عمران خان کو بھی معلوم نہیں۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے کے لیے کل عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی قیادت کے بہت سے لوگ میرے نظریے سے اتفاق کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *