9 مئی واقعات کا چشم دید گواہ ہوں، کرنل شیرخان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، امیر مقام

9 مئی واقعات کا چشم دید گواہ ہوں، کرنل شیرخان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، امیر مقام

وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے مردان بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے المناک واقعات کے حوالے سے شہداء کی بے حرمتی اور قومی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان کی مذمت کرتے ہوئے احتساب اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے واقعات کا چشم دید گواہ ہوں،مجھے پتہ ہے کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی ۔9مئی کو پورا ملک جام رہااورمریض ایمبولینس میں وفات پا گئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادارہ کسی فردِ واحد کا نہیں، خاکی وردی کو کمزور کرنا انڈیا کی خدمت ہے ۔ ملک میں زلزلے آئے سیلاب آئے تو ہم نے خاکی متاثرین کی بحالی میں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ سوات میں پاکستان کا جھنڈا خاکی وردی نے دوبارہ لہرایا ،سوات متاثرین کو یقین بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ ملک کمزور ہو جائے تو جیت پاکستان کی نہیں دشمن کی ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان ڈیل نہیں کرینگے ،9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،علیمہ خان

امیر مقام نے اپنے خلاف مقدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف 23مقدمات بنے بیوی اور بیٹے کو بھی پھنسایا گیالیکن ہم نے عدالتوں پر اعتماد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مکمل مینڈیٹ ہے، عوام کی خدمت کر ے۔ کس نے ان کے ہاتھ باندھے ہیں ۔خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گندم سکینڈل میں اربوں روپے کےگھپلے ہوئے ہیں۔مرکز سے پہلے خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا وزیر اعظم دورہ چین سے سی پی پیک کے نئے منصوبے کے کر آئےسی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا دور لوٹ آئے گا۔باہر سے اربوں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری آرہی ہے، عام آدمی کی زندگی بہتری کے لئےمعاشی استحکام ضروری ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *