ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اظہارِ دلچسپی مانگ لیا۔

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ملک میں فائیو جی لانچنگ کیلئے اپنی رپورٹ تیار کرے گا، پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز جاری کر دیے ہیں۔ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ٹیلی انڈسٹری اور آپریٹرز کیساتھ بھی مشاورت کرے گا اور عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیار کرے گا۔

مزید پڑھیں: مواصلاتی سیٹلائٹ سے عوام کو کیا فوائد میسر ہونگے؟

کنسلٹنٹ فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین کرے گا ، اس کے علاوہ اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان بھی ترتیب دے گا۔ کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات بھی دے گا۔ وفاقی حکومت کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *