سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زبیر نے اپنے فیصلے کی وجہ پارٹی قیادت کے ساتھ دیرینہ اختلافات کو قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے پارٹی نے عوامی خدمت چھوڑ کر پاور پاور پالیٹکس گئی ہے تب سے پارٹی کیساتھ چلنا مشکل ہو گیا تھا ، میری پارٹی کیساتھ بہت پرانے ہیں ، لیکن 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی ، عدم اعتماد اور انتخابات کے حوالے سے مجھے شکایات تھیں ، اگر انہیں پاور پولیٹکس ہی کرنی ہے تو پھر میرا پارٹی میں رہنا نہیں بنتا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کے جیتنے چانسز زیادہ یا بھارت کا پلڑا بھاری؟ گوگل نے بھی پیش گوئی کر دی
محمد زبیر نے کہا کہ ابھی کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔