ٹی 20انٹر نیشنلز میچز کی تاریخ میں پہلی باربھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ہونے والے گزشتہ پاک بھارت آئی سی سی مینز ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچوں میں پاکستان کے خلاف انڈیا کا یہ کم ترین اسکور ہے۔
مزید پڑھیں :قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش
اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 مرتبہ بھارت کی 9 وکٹیں گری ہیں اور 2 مرتبہ 7 وکٹیں گری ہیں۔