نسوار کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

نسوار کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

نسوار کی قیمت میں ایکساتھ 10 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نسوار کی قیمت میں یکدم 10روپے کا اضافہ کر دیا، اضافے کے بعد نسوار کی نئی قیمت 30روپے ہوچکی ہے۔ اس حوالے سےصحافی افتخار فردوس نے ٹویٹ کی ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ سماجی بے چینی پھیلنے والی ہے کیونکہ سینٹرل نسوار یونین کی طرف سے نسوار کی قیمت 10 روپے کے اضافے کے ساتھ 30 روپےکر دی گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ2024-25 دستاویز کے مطابق 80 فیصد تمباکو خیبر پختونخوا میں پیدا ہوتا ہے جبکہ تمباکو سے متعلق معاملات وفاق نے اپنے پاس رکھے ہیں۔ صوبائی حکومت نے صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے تمباکو ٹیکس میں اضافہ کی تجویز پیش کی گئی۔

صوبائی حکومت نے صوبہ میں تمباکو ڈویلپمنٹ سیس کی شرح میں اضافہ کیا ہے، جس کے مطابق ورجینیا تمباکو پر فی کلو گرام 50 روپے، وائٹ پتا پر فی کلو 30 روپے اور نسوار پر فی کلو ساڑھے 7 روپے ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس لگایا گیا ہے۔جس کی وجہ سے نسوار بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *