پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی متوقع

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل قیمتوں کے اثرات کے تحت حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کر لی ۔ 15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ یہ کمی خصوصا موجودہ معاشی حالات میں عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ: ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 20 روپے لیوی بڑھانے کی تجویز دے دی گئی جس کے تحت آئندہ مالی سال میں 1281 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے لیکن اس لیوی کا بوجھ مرحلہ وار عوام پر منتقل کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے جس کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی ساٹھ روپے سے بڑھا کر 80 روپے، لائٹ ڈیزل آئل، ہائی اوکٹین اور ای ٹین گیسولین پر لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 75 روپے
کرنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *